تازہ ترینخبریںپاکستان

شمالی وزیرستان: دیسی ساختہ بم دھماکے میں 2 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام  میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بم دھماکے میں شہید ہوئے نائب صوبیدار جاوید اقبال کی عمر 42 سال ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک سے تھا۔

اس کے علاوہ دھماکے کے دوسرے شہید 38 سالہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

جواب دیں

Back to top button