
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مختلف ڈھابوں پر کھانا کھاتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
تندور کی روٹی، دال اور اچار ۔۔ اسے جیل بھیجنے سے ڈراتے ہو ؟؟
pic.twitter.com/c9F4lXHx3Y— Imran Afzal Raja®️عمران افضل راجہ (@ImranARaja1) September 10, 2022
سابق وزیر اعظم عمران خان کی سادگی اور ڈھابوں سے کھانا کھاتے ہوئے ویڈیوز اس سے قبل بھی وائرل ہوتی رہی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دو مختلف ڈھابوں پر بیٹھے ہیں۔
کپتان کی اس سادگی پر ایک لائک تو بنتا ہے pic.twitter.com/0yjjA8S2ps
— Aftab Iqbal (@AftabIqbal_9) September 11, 2022
ایک جگہ وہ نان کو چائے میں ڈبو کر کھا رہے ہیں جبکہ ایک جگہ وہ تندوری روٹی، دال اور گاجر ، لیموں کے اچار کے ساتھ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
عمران خان کی ان ویڈیوز پر مداح اُن کی سادگی کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے قبل بھی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پیزا کافی میں ڈبو کر کھا رہے تھے۔







