تازہ ترینخبریںسیاسیات

الیکشن کیلئے پی ٹی آئی خود مخلص نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی خود مخلص نہیں، ان کی دھمکیوں میں نہ پہلے آئے اور نہ اب آئیں گے۔ 

راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے فیصلے میں عمران خان کی چوری پکڑی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پوری قوم کے سامنے ایکسپوز ہوچکے، یہ اب اس سے بچنا چاہتے ہیں۔ پریڈ گراؤنڈ میں ان کو جلسے کی اجازت ہے، ان لوگوں کو پہلے بھی اجازت دی تھی، جلسے کا اعلان چوری چھپانے کے لیے کیا ۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا راستہ تباہی اور گمراہی کی طرف جاتا ہے، عمران خان ناسور ہے، قوم کو لےڈوبے گا، ملک کو تبا کردے گا، یہ قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اگر انہوں نے 9 حلقوں میں امیدوار نہ دیے تو 7 میں ہاریں گے، یہ ہماری نہیں پی ٹی آئی کی ہی سیٹیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکش کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کی کاپی وفاقی حکومت کو بھیجی ہے، جو اب وزارت داخلہ کے پاس آئی ہے، جسے ہم نے ایف آئی اے کو بھیج دیا ہے۔ان کے اکاؤنٹس میں پیسے غیر قانونی طریقے سے آئے، پی ٹی آئی کے عہدیداروں کے کالے کرتوت ان اکاؤنٹس میں چھپے ہیں، تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو قانون گرفتاری کی اجازت دیتا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف اگلے انتخابات کی مہم سے پہلے واپس آئیں گے، جاوید لطیف نے اپنے اندازے سے بات کی ہوگی، واپسی کی تاریخ بھی پارٹی قائد خود بتائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button