تازہ ترینخبریںصحتصحت و سائنس

زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے افراد کن بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹھ گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے افراد کو دل کا دورہ پڑنے اور فالج میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہیں۔

چائینیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز اور پیکنگ یونین میڈیل کالج کی جانب سے تحقیق جاری تھی، جس کے نتائج سامنے آگئے ہیں، ماہرین کے مطابق گیارہ سالہ عرصہ کے دوران محققین نے 21 ممالک کے 1 لاکھ سے زائد افراد پر مطالعہ کیا، ان افراد کی اوسط عمر 50 برس تھی۔

ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران ان افراد سے پوچھا گیا کہ وہ ہر ہفتے روزانہ کتنے گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں، جس کے بعد ان افراد کی صحت کا معائنہ اگلے 11 سالوں تک کیا۔ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ افراد جو آٹھ یا اس سے زیادہ گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں فالج اور دل کا دورہ پڑنے کے خطرات 20 فیصد زیادہ ہوتے ہیں, جبکہ ان افراد میں 4 سے پانچ گھنٹوں کیلئے بیٹھنے والوں کی نسبت دل بند ہونے کے امکانات 49 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق میں شامل افراد میں سے 6200 اموات واقع ہوئیں، جبکہ اس دورانیے میں 2300 ہارٹ اٹیک، 3000 فالج اور 700 دل بند ہونے کے کیسز سامنے آئے، البتہ ان میں سب مہلک نہیں تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button