تازہ ترینخبریںپاکستان

آصف علی زرداری کی والدہ زریں آرا کو نواب شاہ میں سپرد خاک کیا جائے گا

سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری کی دوسری اہلیہ مرحومہ زرین آرا کی تدفین ان کے آبائی شہر نواب شاہ میں کی جائے گی۔

والدہ کی تدفین میں شرکت کے لیے بیٹے آصف علی زرداری، پوتے بلاول بھٹو زرداری، پوتیوں آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری سمیت فریال تالپور، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، خاندان کے دیگر افراد اور پارٹی رہنما کراچی سے خصوصی پروازوں سے نواب شاہ پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ مرحومہ کو آبائی قبرستان بالو جاقبہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کے والد معروف سیاستدان مرحوم حاکم علی زرداری کی دو شادیاں تھیں جن کے نام بلقیس بیگم اور زرین آرا تھے۔

حاکم علی زرداری کا انتقال 2011 میں ہوا تھا۔ وہ 1972 سے 1977، 1988 سے 1990 اور 1993 سے 1996 تک تین مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button