تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے سالک حسین اور شافع حسین کی ملاقات مکمل حمایت کی یقین دہانی

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وفاقی وزیر سالک حسین اور شافع حسین نے وزیر اعلی آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسلم لیگ قائد اعظم کے رہنما و وفاقی وزیر سالک حسین نے کہا کہ ہماری مکمل سپورٹ آپ کیساتھ ہے۔اورہم چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ سیاسی اتحاد آئندہ بھی جاری رہے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نےملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

باہمی ملاقات میں بھارت میں نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمدؐ کے احترام کا تحفظ ہر ایک مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ اسلامو فوبیا کے نتائج نفرت انگیزی کی صورت سامنے آرہے ہیں، جس کے سدباب کیلئے عالمی سطح پر جامع حکمت عملی وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button