تازہ ترینخبریںپاکستان

بی جے پی ترجمانوں کے توہین آمیز بیانات، پاکستان کا سخت احتجاج

 بھارت کی حکمران پارٹی کے ترجمانوں کے توہین آمیز بیانات پر دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا اور مذکورہ بیانات پر سخت احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمانوں کے گستاخانہ بیانات کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور تضحیک آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ توہین آمیز بیانات سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی۔ پاکستان نے بی جے پی حکومت کے غیر اخلاقی تادیبی اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں اضافے پر تشویش ہے، بھارت میں مسلم مخالف جذبات اسلامو فوبیا کے واضح نتائج کے سوا کچھ نہیں۔

پاکستان کی جانب سے بی جے پی کی قیادت اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بی جے پی عہدیداروں کے توہین آمیز تبصروں کی غیر واضح طور پر مذمت کی جائے اور بھارتی رہنماؤں سے فیصلہ کن اور قابل عمل کارروائی سے جواب دہی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button