تازہ ترینخبریںدنیا

خلیجی ملک زلزلے کے باعث لرز اٹھا، عوام خوف زدہ

کویت میں آج علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت سے متعلق سرکاری تفصیلات جاری کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت نیشنل سیسمولوجیکل نیٹ ورک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کویت کے جنوب مغرب میں آج علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیر زمین گہرائی پانچ کلومیٹر تھی۔

سلطان قابوس یونیورسٹی کے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ تھی اور یہ دس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جبکہ متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی میں زلزلے کی نگرانی کرنے والے نیٹ ورک نے اطلاع دی کہ کویت میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 تھی اور اس کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے

کویتی ماہر موسمیات عادل السعدون نے بتایا کہ اس طرح کے زلزلے کی شدت کو پیمانے کے مطابق "حفیفه” کہا جاتا ہے، زلزلہ تب تک نقصان نہیں پہنچاتا جب تک اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ سے زیادہ نہ ہو۔

یا د رہے کہ کویت کے بیشتر علاقوں میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زیادہ تر علاقوں کے رہائشیوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاعات دیں جو چند سیکنڈ تک جاری رہا تاہم کے ایف ایس ڈی نے بتایا کہ آج صبح آنے والے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button