
تازہ ترینخبریںپاکستان سے
پچھلی حکومت کی پتھر دلی سے قوم کے ساڑھے 3 سال ضائع ہوئے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی پتھر دلی کی وجہ سے قوم کے ساڑھے 3 سال ضائع ہوگئے، پوچھتا ہوں عمران خان کیا خانہ جنگی چاہتا ہے؟
میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے اقتدار کے دوران ساری توجہ اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے پر دی
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پاس لوگوں کی بہتری کے منصوبوں کے لیے وقت ہی نہیں تھا، سابق وزیراعظم کے پاس ایک لمحہ نہیں تھا کہ وہ قوم کی فلاح و بہبود کی فکر کرتے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے پاس گالی گلوچ کے علاوہ کوئی اور کام نہیں تھا، انہوں نے پوری قوم کو اخلاقی طور پر تباہ و برباد کردیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی پتھر دلی کی وجہ سے تین سال ضائع ہو گئے، اس سے زیادہ ظلم اور زیادتی قوم کے ساتھ نہیں ہو سکتی