پاک فوج کی جانب سے ہیٹ ویو سے متاثرہ علاقوں میں ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیٹ ویو سے متاثر تھر، چولستان اور سندھ کے علاقوں میں 27 جبکہ کراچی، حیدر آباد، میر پورخاص، بدین، دادو اور بلوچستان میں بھی ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیٹ اسٹروک کیمپ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر قائم کئے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیٹ ویو سینٹرز میں تمام طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی گئی ہیں، پانی کی کمی اور گیسٹرو کا شکار مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ریلیف کیمپ پنجاب کے شہری علاقوں میں بھی قائم کئے گئے ہیں