تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

اس بار چودہویں کا چاند زیادہ بڑا اور روشن ہوگا

 سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس بار چودہویں کا چاند معمول سے بڑا اور روشن دکھائی دے گا کیونکہ یہ زمین کے زیادہ قریب ہوگا۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرۃ نے کہا ہے کہ اس سال سعودی عرب سمیت عالم عرب میں 14 ویں کا سب سے بڑا چاند نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کرہ ارض کے معمول سے کچھ زیادہ قریب ہوگا، اس کا حجم زیادہ بڑا نظر آئے گا اور اس کی روشنی بھی زیادہ محسوس ہوگی۔

انجینیئر ماجد کا کہنا تھا کہ اس موقع پر چاند کا مرکز اور زمین کا مرکز 362.146 کلو میٹر کے درمیان ہوگا، چاند زمین سے 362.127 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ سعودی عرب میں چودہویں کا چاند سورج غروب ہونے پر جنوب مشرق کے افق پر چمکتا ہوا نظر آئے گا، اس کا رنگ نارنجی جیسا ہوگا۔ اس کی وجہ کرہ ارض کے اطراف فضائی غلاف میں گرد آلود تہہ ہوگی۔

انجینیئر ماجد کا مزید کہنا تھا کہ جیسے جیسے چاند اوپر اٹھے گا ویسے ویسے اس کا رنگ سفید چاندی جیسا ہونے لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چودہویں کا چاند رات بھر بڑا ہی رہے گا، چاند سورج سے 180 ڈگری کے زاویے پر ہوتا ہے، تب اسے چودہویں کا چاند کہا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button