
وزیراعظم شہبازشریف نے سوئیڈن اور نیدر لینڈز میں اسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہمیں اسلامو فوبیا کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوئیڈن اور نیدرلینڈز میں اسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات پر اظہار تشویش کیا۔
شہباز شریف نے کہا اسلاموفوبیا کے واقعات پر پاکستانی عوام اور تمام مسلمانوں کو شدید تکلیف ہوئی ، عالمی برادری ایسے واقعات کی مذمت اور گھناؤنے رویے روکنے کیلئے اقدامات کرے، ہمیں اسلامو فوبیا کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔