
کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کے سربراہ کی قیادت میں 4 رکنی اعلیٰ سطحی ٹیم بلوچستان پہنچ گئی،
تفصیلات کے مطابق کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کمپنی کے حکام خصوصی طیارے کے ذریعے دالبندین ایئرپورٹ پہنچے۔بیرک گولڈ کے سی ای او مارک بیسٹرو اور دیگر حکام نے ریکوڈک سائیٹ کا معائنہ کیا۔
واضح رہے گزشتہ روز بلوچستان حکومت نے سونے اور تانبے کے اربوں ڈالر مالیت کے ریکوڈک منصوبے پر نئے معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دی تھی۔
اس معاہدہ کی رو سے پاکستان پر عائد 11 ارب ڈالرز کا جرمانہ بھی ختم کردیا گیا ہے۔جبکہ کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ نے 11 ارب ڈالرز کے جرمانے کی تلافی کیساتھ ساتھ 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور افغانستان سے متصل سرحدی ضلع چاغی میں ریکوڈک پراجیکٹ پر دس سال سے تنازع کی وجہ کام بند تھا۔
پلاننگ کے مطابق پراجیکٹ پر کام کے آغاز کے چھ سال میں پیداوار شروع ہوجائے گی۔ ملازمتوں کے آٹھ ہزار سے زائد مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ریکوڈک معاہدے میں علاقے کو ترقی دینے کا پیکج بھی شامل ہے۔