تازہ ترینخبریںپاکستان

کمانڈر الیون کور لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کا جرگے سے خطاب

کمانڈر الیون کور لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کا جرگے سے خطاب میں کہنا تھا کہ امن کے قيام کيلئے جوانوں کی قربانياں ياد رکھی جائيں گی۔ اس موقع پر 15 ہزار 691 خاندانوں کے تقریباً ایک لاکھ افراد کی بحالی کا عمل مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 ہزار 691 خاندانوں کے تقریباً ایک لاکھ افراد کی بحالی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی تیراہ میں ایک عشرے بعد اپنے گھروں کو واپس آنے والے خاندانوں کے استقبال میں گرینڈ جرگہ کیا گیا۔

عسکری ترجمان کے مطابق ایک دہائی کے بعد واپس آنے والے اہل خانہ کو خوش آمدید کہا گیا جب کہ ملک اور مشران نے علاقے میں امن قائم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک اور مشران نے سیکیورٹی فورسز کو اپنی غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا، جرگے میں سول انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے جرگے سے خطاب کیا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ پاک افواج ان خاندانوں کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

جواب دیں

Back to top button