سپورٹس

بسمہ معروف کو ٹیم کی کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بسمہ معروف کو 23- 2022 سیزن کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم سیزن کی تیاری میں مصروف ہے جس میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 25 میچ کھیلے گی۔سیزن کا آغاز سری لنکا کیخلاف کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں سے ہو گا ۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں 12 سے 24 جولائی تک آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کھیلنے کے لیے بیلفاسٹ جائے گی جبکہ اس کے بعد 25 جولائی سے 8 اگست تک ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے لیے برمنگھم جائے گی۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کی طرح بسمہ اپنی بیٹی فاطمہ اور والدہ کے ساتھ بیلفاسٹ اور برمنگھم کا سفر کریں گی ۔

جواب دیں

Back to top button