تازہ ترینخبریںپاکستان

”کور کمانڈر پشاور پر سیاستدانوں کے بیانات انتہائی نامناسب ہیں“

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ  ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے، پشاور کور دو دہائیوں سے دہشتگردی کیخلاف قومی  جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے، اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہادر سپاہی اور آفیسرز وطن کی خودمختاری، سالمیت کی حفاظت اپنی جان ہتھیلی پر رکھ رہے ہیں، پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں، سینئر سیاسی قیادت سے یہ توقع کی جاتی ہے، وہ ادارے کیخلاف متنازعہ بیانات سے اجتناب کریں۔

ترجمان پاک فوج بابر افتخار نے کہا کہ کئی بار درخواست کی فوج کوسیاست میں نہ گھسیٹیں، ہماری تمام لیڈرشپ کی اپنی ذمہ داریوں پر توجہ ہے، ہماراسیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہے، سیاسی لیڈرشپ کی جانب سے بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کار آئین میں وضع کیا گیا ہے، آئین وقانون کے تحت آرمی چیف کی تقرری کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرادری نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے متعلق بیان پر وضاحت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کے آخر میں جملہ دانستہ نہیں تھا، بے دھیانی میں منہ سے نکل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button