
سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج مسلمانوں کا اہم مذہبی تہوار عید الضحی منائی جا رہی ہے۔
عید کی نماز کے سب سے بڑے اجتماعات مکہ میں مسجد الحرام اور مدینے میں مسجد نبوی میں ہوئے۔
حجاج مزدلفہ سے واپس منی جاکر آج بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ جانوروں کی قربانی کریں گے، سرمنڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے۔
اس سے قبل جمعرات کے روز 16 لاکھ سے زائد حجاج نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔ اس موقع پر فلسطین کے لیے خصوصی دعا کی گئی