تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان رہا ہوتے نظر نہیں آرہے٬ گنڈا پور مایوس

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہمیں نظر نہیں آرہا عمران خان رہا ہوں گے، ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں اور زور بازو سے اس نظام کو شکست دیں گے جب کہ ہم عدلیہ کے آزاد ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، جب عدلیہ اپنے فیصلے خود کرے گی تو پھر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں فنڈز انسانی فلاح پر لگانے کا حکم دیا ہے، بانی نے ہمیشہ کہا کہ فنڈز کو ہیومن ڈویلپمنٹ پر لگانا ہے، ہم ممبرز کو جو فنڈز دیتے تھے اب براہ راست نہیں دیں گے بلکہ ممبرز کو اسکیم دیں گے اور ایک کمیٹی اس کی اسکروٹنی کے بعد فنڈز کو منظور کرے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایک پارٹی کا لیڈر ناحق جیل میں ہے، زیادتی ہے کہ ہمیں ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اب بھی وہی ڈرامے بازی ہورہی ہے، پراسیکیوٹر کہہ رہا تھا کہ رات پتا چلا ہے کہ آج پیشی ہے، پراسیکیوشن تاخیر کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ نظر نہیں آرہا ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں، ہم نے تحریک سڑکوں پر کرنی ہے، انہوں نے ہمیں گولیاں ماری یہ دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں، تاہم ہم نے کوشش کرنی ہے فیصلہ عوام کریں گے جب کہ ہماری تحریک بڑے صبر اور برداشت کے بعد چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک پر قبضہ کرنے والے اس ملک کو تباہ کر رہے ہیں، اس ملک میں انہوں نے کچھ نہیں چھوڑا اور ان کے فیصلوں سے ملک نیچے جا رہا ہے، انہوں نے باریاں لے کر ملک اور معیشت کو تباہ کردیا اور اب انہوں نے ترامیم کرکے قانون اور آئین کا کباڑہ کردیا۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کو 14ماہ سے نظر بند کر رکھا ہے یہ بے غیرتی کی انتہا ہے، آج تک کسی کی بیوی کے ساتھ ایسا نہیں کیا گیا، سیاسی انتقام ہوتے رہے ہوں گے،لیکن خواتین کے ساتھ ایسا نہیں ہوا ہو گا۔

جواب دیں

Back to top button