تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو بجٹ کے اعلان سے قبل کاروبار کے دوران شیئرز میں 1358 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث مارکیٹ ایک 21 ہزار 808 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بدھ کو دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1358.10 پوائنٹس یا 1.13 فیصد اضافے کے بعد ایک لاکھ 21 ہزار 808 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے، جو کہ گزشتہ روز ایک لاکھ 20 ہزار 450 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عارف حبیب لمیٹڈ کی ریسرچ ہیڈ ثنا توفیق کے مطابق، اس تیزی کی وجہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ایک نئے مالیاتی پیکیج کی منظوری کی خبر ہے۔

فلپائن میں قائم بینک کے بیان کے مطابق اے ڈی بی نے پاکستان میں مالیاتی استحکام کو مضبوط کرنے اور عوامی مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے 800 ملین ڈالر کے پروگرام کی منظوری دی ہے

جواب دیں

Back to top button