
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کے اسسٹنٹ کمشنرمحمد حنیف نورزئی کو اغوا کرلیا گیا، ڈپٹی کمشنر کیچ نےاسسٹنٹ کمشنر کےاغوا کی تصدیق کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی اغوا کو نامعلوم مسلح افراد نے سرینکین کے مقام سے اغوا کرلیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تربت اور سرینکین کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لیکر اغواکاروں کی تلاش شروع کردی۔
ڈپٹی کمشنر کیچ نے اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف سرکاری گاڑی پر اہلخانہ کے ہمراہ عید کی چھـٹیوں پر کوئٹہ جارہے تھے کہ تربت کے قریب 6 مسلح افراد نے گاڑی رکوائی اور اہلخانہ اور محافظ کو چھوڑ کر اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے ہمراہ لے گئے