ٹیکنالوجی

تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری، ہیکرز نے کرپٹو ایکسچینج سے ڈیڑھ ارب ڈالر چوری کرلیے

کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’بائی بٹ‘ نے سائبر سکیورٹی ماہرین سے ہیکرز کی جانب سے چوری کیے گئے 1.5 ارب ڈالر (1.2 ارب پاؤنڈ) کی ریکوری میں مدد کی اپیل کردی، جسے تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری کہا جارہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں قائم کرپٹو پلیٹ فارم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے بٹ کوائن کے بعد سب سے مقبول ڈیجیٹل کرنسیوں میں سے ایک ایتھیریم کے والٹ کا کنٹرول حاصل کیا گیا اور اس میں موجود کرنسی کو کسی گمنام پتے پر منتقل کیا گیا۔

ہیکرز کے حملے کے فوری بعد ’بائی بٹ‘ کی جانب سے فوری طور پر اپنے صارفین کو یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ ان کی کرپٹو کرنسی محفوظ ہے

جواب دیں

Back to top button