جرم کہانی

پب جی گیم کھیلنے والے دوستوں نے اپنے دوست کی جان لے لی

ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے تھانہ گگومنڈی کے علاقے میں ہونے والے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، پب جی گیم کھیلنے والے دوستوں نے ہی اپنے دوست کی جان لے لی۔

18 سالہ مقتول کی شناخت ثاقب حسین کے نام سے ہوئی تھی جو کہ نویں جماعت کا طالب علم تھا اور قاتل اور مقتول آپس میں دوست اور پب جی گیم کھیلنے کی وجہ سے نفسیاتی طور پر متاثر تھے۔

پولیس نے 2 ملزمان کا سراغ لگا کر ان کو گرفتار کر لیا، مقتول ثاقب حسین کی چک نمبر 221 ای بی میں نہر کے کنارے سے لاش ملی تھی، اس کی موت سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

اطلاع ملنے پر اعلیٰ پولیس افسران، سی آئی اے اور آئی ٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچی تھیں اور پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں کی محنت کے بعد مبینہ ملزمان لقمان اور عبدالرحمٰن کو کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا ہے
مقتول ثاقب حسین کے والد انتظار حسین نے پولیس کو درج کروائے گئے مقدمے میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ 10 روز قبل ملزمان کا اس کے بیٹے کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس پر مقتول اور ملزمان کے مابین راضی نامہ بھی کروا دیا تھا۔

انتظار حسین کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود ملزمان لقمان اور عبدالرحمٰن نے دل میں رنجش رکھی اور مبینہ طور پر میرے بیٹے کو قتل کر دیا۔

دوسری جانب پولیس حکام قتل کو پب جی گیم کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button