دنیا

صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے حملے

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ کفر شوبا کے علاقے میں غاصب صیہونی فوج کے دو فوجی اڈوں پر میزائیل حملہ کیا ہے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک مختصر بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے لبنان کی پہاڑی کفر شوبا میں السماقہ نامی صیہونی حکومت کےفوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جو ٹھیک اپنے نشانے پر لگے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ کفرشوبا میں ہی صیہونی فوج کے ایک اور اڈے الرمثای پر بھی میزائل سے حملہ کیا ہے اور یہاں بھی میزائل اپنے نشان پر لگے ہیں۔

ان میزائل حملوں کےبعد صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے جنوبی لبنان کے الخیام ٹاؤن پر بمباری کی ہے۔ غاصب صیہونی فوج کے طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر پے در پے بمباری کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button