لاہور ہائیکورٹ کا خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے خرم کھوسہ کی بازیابی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے خرم لطیف کھوسہ کے خلاف ایف آئی آر خارج کرنے کا بھی حکم دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس خرم لطیف کھوسہ کیخلاف شواہد پیش نہ کرسکی۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خرم کھوسہ کو پولیس پر حملے اور وائرلیس چھیننے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، ملزم سے ایک وائرلیس مل گیا دوسرا برآمد کرنا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ وہ ویڈیو کہاں ہے جس کا ایف آئی آر میں ذکر ہوا۔
تفتیشی افسر نے کہاکہ وائرلیس چھیننے کی ویڈیو نہیں ہے، جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ آپ کی باتوں سے شکوک تو پیدا ہوتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ کیا ملزم کو شک کا فائدہ نہیں ملنا چاہیے، عدالت نے خرم لطیف کھوسہ کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دے کر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔