تازہ ترینخبریںسپیشل رپورٹ

آج کی پاکستانی لڑکیاں اور لڑکے شادی کے لئے اپنے پارٹنر میں کیا خوبیاں ڈھونڈتے ہیں؟

ہمارے معاشرے میں ویسے تو کوئی بھی اہسا دن۔نہیں جب کہ کسی نہ کسی کی شادی کی تقریب نہ ہو رہی ہو۔ مگر ساتھ ہی ساتھ یہ بھی گلہ ہر اک زبان پر ہوتا ہے کہ مناسب رشتے نہیں ملتے۔ اب ایک سروے کے ذریعے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایسا کیوں ہے کہ اچھے رشتے نایاب ہیں؟ پاکستان میں مناسب رشتے نہ ملنے کی سب سے بڑی وجہ بیروزگاری ہے، یہ بات انسٹی ٹیوٹ برائے عوامی رائے اور ری سرچ کے اسی سروے میں سامنے آئی ہے ۔

پاکستان بھر میں کرائے گئے عوامی سروے میں 84 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ رشتے ڈھونڈنے کے لیے دوستوں یا رشتہ داروں سے رجوع کرتے ہیں، 13 فیصد رشتہ کرانے والوں سے رابطہ کرتے ہیں اور صرف ایک فیصد ایسے ہیں جو رشتہ ایپس اور انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

مناسب رشتے نہ ملنے کی وجوہات سے متعلق سوال کے جواب میں 41 فیصد نے کہا بیروزگاری، 17 فیصد نے کہا تعلیم کی کمی اور دلچسپ طور پر 15 فیصد نے کہا کہ مناسب رشتے اس لیے نہیں ملتے کہ لوگ اپنے بارے میں غلط یا جھوٹی معلومات دیتے ہیں۔ مردوں سے پوچھا گیا کہ رشتے کی تلاش میں اُن کی ترجیح کیا ہوتی ہے، تو 25 فیصد نے کہا کہ وہ لڑکی میں اچھی تعلیم چاہتے ہیں اور 21 فیصد نے گورا رنگ اور خوبصورتی کو اپنی پہلی ترجیح بتائی۔ صرف 6 فیصد نے کہا کہ وہ دیکھتے ہیں لڑکی کتنی مذہبی ہے۔

اسی طرح جب خواتین سے پوچھا گیا کہ رشتے کی تلاش میں اُن کی توقعات کیا ہوتی ہیں تو 47 فیصد نے کہا کہ لڑکے کی اچھی تنخواہ ہو، 12 فیصد نے کہا لڑکے کا اپنا گھر ہو، 8 فیصد نے چھوٹی فیملی کو اپنی ترجیح بتائی جب کہ لڑکیوں میں سے صرف 3 کی ڈیمانڈ رہی کہ لڑکا مذہبی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button