تازہ ترینخبریںسپورٹس

ورلڈ کپ: پاکستان کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا پانچواں اور اہم ترین میچ افغانستان کے خلاف آج بھارت کے چنئی اسٹیڈیم میں کھیل رہی ہے جہاں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے اپنی 100 فیصدکارکردگی دیں، کوشش کریں گے اچھا اسکور بنائیں۔

دوسری جانب افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ افغان ٹیم میں فضل حق فاروقی کی جگہ نور احمد کو شامل کیا گیا ہے، ٹاس جیتتے تو ہم فیلڈنگ کا انتخاب ہی کرتے، کوشش کریں گے پاکستان کو 250 تک محدود کریں۔

افغانستان کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد نواز کی جگہ شاداب خان کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، سعود شکیل، شاداب خان  اور اسامہ میر ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ فاسٹ بولنگ شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

اعدادوشمار کے اعتبار سے سات کے سات میچز جیت کرپاکستان کا پلڑا بھاری ہے لیکن افغانستان سے ہرمقابلہ سنسنی خیزہی رہا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین میچ میں شائقین اپنے موبائل فونز اور کیمرے ساتھ نہیں لاسکیں گے۔

جواب دیں

Back to top button