تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیل نے ایک اور ملک کی فوج پر حملہ کر دیا

مصر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ’حادثاتی‘ گولہ باری میں فوجی زخمی ہوئے۔

مصر کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ سرحدی محافظوں کی ایک غیر متعینہ تعداد کو غزہ کی سرحد کے قریب "غلطی سے اسرائیلی ٹینک سے فائر کیے گئے گولے لگے ہیں۔

ترجمان کے مطابق حملے میں فوجی زخمی ہوئے ہیں تاہم چوٹیں معمولی نوعیت کی ہیں۔

مصری فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غیر ارادی واقعے پر فوری طور پر افسوس کا اظہار کیا اور اسرائیلی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے مصری فوج کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ٹینک نے غلطی سے مصری فوجیوں کونشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی سرحد لبنان، اردن اور مصر سے بھی ملتی ہے۔ اسرائیل کا لبنان کی طرف کا محاذ بھی گرم ہے جہاں حزب اللہ سے اس کی لڑائی جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button