تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیلی حملوں میں 13 یرغمالی ہلاک

حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کی پٹی میں قید تیرہ اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔

عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پانچ مقامات کو نشانہ بنایا جن میں تیرہ قیدی ہلاک ہو گئے۔

حماس نے ڈیرھ سو سے زائد اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ حماس نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں آبادی پر بمباری کی تو وہ یرغمالیوں کو ہلاک کر دیں گے۔

حماس کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ اگر اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اسکی فوج کو نیست ونابود کردیا جائے گا۔

ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کیلئے خفیہ تیاری کی گئی تھی جس میں حماس مزاحمتی قوتوں کے ساتھ رابطے میں تھے، انہوں نے کہا کہ آپریشن ’الاقصیٰ فلڈ‘ میں توقع سے زیادہ کامیابی ملی ہے۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ امریکا، فرانس اور دیگر ملکوں کے شہری اسرائیلی فوج کی وردیاں پہن کر جنگ میں شامل ہوگئے ہیں، جن لوگوں کو یرغمال بنایا گیا ہے ان میں بہت سے اسرائیلی فوجی امریکی اور فرانسیسی شہری نکلے ہیں۔

مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کی القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا کہ جلد کئی محاذ کھو ل دیئے جائیں گے، جن میں 1948 میں فلسطین کے پاس موجود علاقے بھی شامل کیے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button