تازہ ترینخبریںدنیا

سویڈن میں پہلی بار قرآن کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کو سزا

سویڈن میں پہلی بار مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون شخص کو عدالت نے سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سویڈن کی مقامی عدالت کی جانب سے ملعون شخص کو دی جانے والی سزا ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

وسطی سویڈن میں لنکوپنگ ڈسٹرکٹ کورٹ نے 27 سالہ ملعون کو مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی میں ملوث پایا۔ عدالت نے ریماکس دیے کہ مجرم کے گھناؤنے اقدام سے نہ صرف اسلام بلکہ مسلمانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

مجرم نے سال 2020 میں قرآن پاک کو نذرآتش کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

عدالت نے کہا کہ مجرم نے ویڈیو میں جس میوزک کا استعمال کیا اس کا تعلق 2019 میں نیوزی لینڈ میں چرچ پر ہونے والے حملے سے ہے جس میں 51 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مجرم نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد صرف اسلام کو تنقید کا نشانہ بنانا تھا۔ تاہم عدالت نے ملعون کے بیان کو مسترد کر دیا۔

عدالت نے ریماکس دیے کہ کورٹ نے محسوس کیا کہ اس طرح کے مواد والی فلم کیلیے منتخب میوزک کو مسلمانوں کے خلاف خطرہ کے سوا کسی اور طرح سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔

جواب دیں

Back to top button