
ڈنمارک کے حکام نے کہا ہے کہ وہ ملک میں مقدس کتاب کی بے حرمتی کے سلسلے کے نتیجے میں مسلم ممالک میں غصے کو جنم دینے کے بعد قرآن پاک کو جلانے پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم دنیا سے شدید رد عمل آیا تھا۔
اس ردعمل کے بعد ڈنمارک نے اس ماہ کے شروع میں سیکورٹی بڑھا دی تھی، جیسا کہ پڑوسی ملک سویڈن میں بھی حالیہ مہینوں میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ دیکھا ہے۔
وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈنمارک کی حکومت "مذہبی برادری کے لیے اہم مذہبی اہمیت کی چیزوں کے ساتھ نامناسب سلوک کو جرم قرار دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ قانون سازی کا مقصد خاص طور پر عوامی مقامات پر مقدس کتب جلانے اور بے حرمتی کرنے کو روکنا ہے۔ وزیر نے کہا کہ قرآن پاک کو جلانا ایک بنیادی طور پر توہین آمیز اور غیر ہمدردانہ فعل” ہے جو "ڈنمارک اور اس کے مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے۔