
:عبدالرحمن ارشد
سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے ۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کرتے نظر آرہے کہ جو پولیس امن اور شہریوں کی محافظ ہے وہی پولیس دن دھاڑے شراب پی کر ہیلمٹ اور نمبر پلیٹ کے بغیر بائیک چلاتی ہے اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے ۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک صحافی روڈ شو کے دوران ایک پولیس اہلکار کی بائیک کو روکتا ہے ۔ پولیس اہلکار کے سر پر نہ تو ہیلمٹ موجود تھا اور نہ بائیک پر کوئی نمبر پلیٹ موجود تھی ۔
صحافی کے روکنے پر پولیس اہلکار طیش میں آ جاتا ہے اور صحافی اور اس کی ٹیم پر مکوں اور تھپڑوں کی برسات کر دیتا ہے اور ساتھ میں غلیظ ترین گالیاں بکتا رہتا ہے ۔
صحافی بار بار اپنے ناظرین اور آئی جی پنجاب کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ نہ اس اہلکار کے سر پر ہیلمیٹ ہے اور نہ ہی اس کی بائیک پر نمبر پلیٹ موجود ہے ۔
شراب کے نشے میں دھت پولیس اہلکار آئی پنجاب کو بھی سر عام غلیظ ترین گالیاں بکتا ہے ۔
جب صحافی جاۓ وقوع پر موجود ٹریفک وارڈن کو شراب کے نشے میں دھت پولیس اہلکار پر ایکشن لینے کو کہتا ہے تو ٹریفک وارڈن بے بس نظر آتا ہے اور پولیس اہلکار غلاظت سے بھری گالیاں نکالنا جاری رکھتا ہے ۔ اور مزاحمت جاری رکھتے ہوۓ وہاں سے بھاگ جاتا یے۔
https://fb.watch/muBMJzAKiJ/?mibextid=Nif5oz