تازہ ترینخبریںصحتصحت اور غذا

موڈ خوشگوار بنانے والی جادوئی غذائیں کون سی ہیں؟

خوراک صرف پیٹ بھرنے کے لیے کام نہیں آتی بلکہ دنیا میں ایسی جادوئی خوراکیں بھی ہیں جو آپ کو موڈ کو خوشگوار بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے سبزیوں، پھلوں، گوشت کی صورت میں انگنت ذائقے دار غذائیں عطا کی ہیں جن سے انسان صرف لذت کام ودہن کا کام ہی نہیں لیتا بلکہ یہ غذائیں اچھی صحت کے ساتھ زندگی کو خوشگوار بنانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔

موجودہ دور میں مسائل سے بھری اس زندگی میں موڈ کو خوشگوار رکھنا بھی ایک مشکل مرحلہ ہوگیا ہے لیکن ہماری روزمرہ کی غذاؤں میں کچھ ایسی جادوئی غذائیں ہیں جن کے استعمال سے موڈ خوشگوار اور یاد داشت اچھی ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے ماہر غذائیت ڈاکٹر اریج ہارون نے بتایا ک دماغ کو سکون پہنچانے میں میگنیشیئم کا اہم کردار ہوتا ہے جو تقریباً ہر ہری سبزی میں پایا جاتا ہے تو جن لوگوں کو اپنا موڈ خوشگوار رکھنا ہے وہ سیزن کی سبزیاں اور پھل کھائیں اور ان کو اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مچھلی سمیت تمام سی فوڈ صحت کے لیے مفید ہیں جن میں بڑی مقدار میں وٹامن ڈی اور اومیگا فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جو موڈ کو خوشگوار رکھتے ہیں اس کے علاوہ خشک میوہ جات اور ڈارک چاکلیٹ کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بنایا جائے تو صحت اور موڈ دونوں ہی خوشگوار رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button