تازہ ترینخبریںپاکستان

توہین عدالت میں وزیر اعلیٰ سندھ کی سپریم کورٹ میں طلبی

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سپریم کورٹ نے گجر نالہ کے متاثرین کو گھروں کے لئے کرایہ نہ دینے اور ہر ماہ کارکردگی رپورٹ جمع نہ کرانے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو آج جمعرات کو توھین عدالت کے تحت کراچی رجسٹری میں طلب کرلیا ہے سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد بدھ کے روز مراد علی شاہ نے اپنے اقتدار کے آخری دن وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدرات کی جس میں چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری محکمہ قانون ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں طے کیا کہ گجر نالہ کے متاثرین کے لئے جو گھر تعمیر کئے گئے ہیں ان کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی اس کے علاوہ اب تک متاثرین کو گھروں کے کرائے کی مد میں اب تک جو رقم دی گئی ہے اس کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ کو فراہم کی جائیں گی اور جو کرایہ باقی رہتا ہے اس کی رقم بھی سپریم کورٹ جمع کرائی جائے گی اور سپریم کورٹ میں استدعا کی جائے گی کہ توھین عدالت کا نوٹس واپس لیا جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں جب مراد علی شاہ پیش ہوں گے تو چیف سیکریٹری سندھ ، میئر کراچی ، سیکریٹری محکمہ قانون ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر حکام ان کے ہمراہ ہوں گے واضع رہے کہ آج جب مراد علی شاہ سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے تو وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر نہیں رہیں گے ۔

جواب دیں

Back to top button