
لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں امریکی نژاد خاتون کو قتل کرنے والا اس کا شوہر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کاظم خان بیوی کی لاش دفناتے ہوئے قبرستان سے گرفتار کیا گیا، اس نے مقتولہ ڈائینا کرسٹو کو تشدد کے بعد قتل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کاظم خان بیوی کو قتل کر کے لاش دفنانے قبرستان لے کر گیا، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درجکرنے کے بعد اس کی تحقیقات شروع کر دی گئیں