تازہ ترینخبریںپاکستان

مزدور کی کم سےکم اجرت 32 ہزار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا

پنجاب میں مزدور کی کم سےکم اجرت 32ہزار کرنے کے معاملے پر عمل نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ لیبر پنجاب کی جانب سے کم از کم اجرت 32 ہزار کرنے کا تاحال نوٹیفکیشن نہیں کیا جا سکا۔ عدم نوٹیفکیشن سے نجی اداروں میں حکومتی اعلان کردہ تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہ ہو سکی۔

پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے کم سےکم اجرت 32ہزار طے نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو 16اگست تک کم سےکم اجرت 32ہزار کرنے کی ڈیڈلائن دیدی۔

نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ مزدور کی کم سےکم تنخواہ 32ہزار کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے جس پر عمل درآمد کروایا جائے گا

جواب دیں

Back to top button