وزیر اعلیٰ سندھ کے أبائی ضلع میں کروڑوں کی مالی بیقاعدگیوں کی تحقیقات

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے أبائی ضلع جامشورو میں محکمہ أبپاشی کی مکینیکل سرکل میں کروڑوں روپے کی مالی بیقاعدگیوں کی محکمہ اینٹی کرپشن نے اس وقت تحقیقات شروع کردی ہے جب موجودہ حکومت سندھ کے گھر جانے میں تین دن باقی ہیں ڈائریکٹر انکوائریز نمبر ایک محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سپرینٹینڈنگ انجنیئر مکینیکل سرکل حیدرآباد کو بھیجے گئے ایک مراسلہ میں بتایا ہے کہ ایگزیکٹو انجنیئر سینٹرل سندھ مکینیکل ڈویزن جامشورو ایٹ حیدرآباد کو مکمل تفصیلات بھیجنے کے لئے کہا گیا تھا لیکن تاحال وہ تفصیلات نہیں ارسال کی گئیں اب ایک مرتبہ پھر گذارش کی جاتی ہے کہ مذکورہ ایگزیکٹو انجنیئر کو پابند کیا جائے کہ وہ اکاؤنٹس افسر ، اسٹور کیپر اور ریکارڈ سمیت 16 اگست کو پیش ہوں وہ 7 اشیاء کی تفصیلات پیش کریں مالی سال 2016-17ء اور مالی سال 2017-18ء کی بجٹ کی تفصیلات فراہم کی جائیں ہر مد میں جتنی رقم خرچ کی گئی ہے اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں کبٹیجنسی بلون کی تصدیق شدہ کاپیان فراہم کی جائیں جتنے بھی مکینیکل آئٹم خریدے گئے ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں جتنا فرنیچر خریدا گیا ہے اس کی تفصیلات دی جائیں مالی سال 2016-17ء اور مالی سال 2017-18ء میں اسٹاک رجسٹر دیا جائے ہر سیکشن میں جتنے بھی ملازم ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔