تازہ ترینخبریںپاکستان

9 مئی کی سازش جنرل عاصم منیر کے خلاف سازش تھی ، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس طلب کیا، جس میں اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا، اور آئندہ کی سیاسی ومعاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کابینہ ارکان کے بھرپور تعاون پر شکریہ اد کرتے ہوئے ارکان کی مختصر مدت میں کارکردگی کوسراہا، اور اتحادیوں کی بھی تعریف کی۔

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پاکستان کیخلاف بدترین سازش کی گئی، یہ سازش فوج اور سپہ سالارعاصم منیرکیخلاف تھی، اگر 9 مئی کی سازش کامیاب ہو جاتی تو ملک کی بھیانک صورتحال ہوتی، پاکستان کیلیے قربانیاں دینے والوں کولیاں دیں گئیں، شہدوں خاندانوں پرکیا گزری ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی اتحاد کی ضرورت ہے،اس کے بغیرملک نہیں چل سکتا، عوام کی خدمت کی ہر ممکن کوشش کی، مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغازکردیا، چین نے یقین دلایا وہ ہمارا کبھی ساتھ نہیں چھوڑے گا، ہمارا مشرق کا ہمسائیہ ہم سے کہی زیادہ آگے نکل گیا۔

جواب دیں

Back to top button