تازہ ترینخبریںسپورٹس

ایشیا کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوگیا

لاہور ٟ (محمد اخلاق اسلم ) ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، فہیم اشرف، طیب طاہر اور سعود شکیل کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔سعود شکیل کو افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ایشیا کپ کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ومی سلیکشن کمیٹی میں انضمام الحق کے علاوہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن شامل ہیں جنہوں نے کپتان بابراعظم کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دی ہے۔ ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی پاکستانی سکواڈ عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحقٟ اوپنرزٞمڈل آرڈر: بابراعظم ( کپتان )، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر ،وکٹ کیپرز: محمد رضوان، محمد حارث ،سپنرز: شاداب خان ( نائب کپتان )، محمد نواز، اسامہ میرپیس آل راونڈر: فم اشرف پیسرز: حارث روف، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے دوسری جانب افغانستان کے خلاف سیریز کا 18 رکنی سکواڈ اوپنرز : عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحقمڈل آرڈر: بابراعظم ( کپتان )، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر اور سعود شکیل وکٹ کیپرز: محمد رضوان، محمد حارث سپنرز: شاداب خان ( نائب کپتان ) ، محمد نواز، اسامہ میرپیس آل راونڈر: فہیم اشرفپیسرز: حارث روف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی طیب طاہر اور فہیم اشرف کو شان مسعود اور احسان اللہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سلیکٹرز نے اس سال اپریل مئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ طیب طاہر اور فہیم اشرف کو شان مسعود اور احسان اللہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ سعود شکیل کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button