
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) توشہ خانہ کی گھڑی کے بعد اب حکومت سندھ چوکس ہوگئے ہیں اس پر محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے چیف سیکریٹری سے توشہ خانہ کے طرز پر سندھ میں آفس یا اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دے دی ہے اس ضمن میں نیا کیس سامنے آیا ہے بحرین کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے سندھ کے سیکریٹری سرمایہ کاری کو ایک گھڑی تحفہ میں دی اس ضمن میں سیکریٹری محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے چیف سیکریٹری کو ایک نوٹ ارسال کیا ہے جس میں آگاہ کیا گیا ہے بحرین کے قونصل جنرل نے سیکریٹری محکمہ سرمایہ کاری سندھ کو ایک گھڑی تحفے میں دی ہے جس کی قیمت 40 سے 45 ہزار روپے ہے جو گوگل ویب سے معلوم کی گئی ہے یہ گھڑی محکمہ سرمایہ کاری کے اسٹور میں محفوظ ہے جس کی تفصیلات محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کو فراہم کردی گئی ہے کابینہ ډویزن حکومت سندھ پاکستان نے غیر ملکی تحائف کے بارے میں واضع پالیسی تشکیل دی ہے کہ جو وزراء یا سرکاری افسران غیر ملکی تحفہ لینا چاہیں تو وہ اس تحفہ کی مارکیٹ کے مطابق قیمت ادا کریں اگر مارکیٹ کے مطابق قیمت ادا نہیں کی جائے گی تو وہ وزیر یا افسر جرم کا مرتکب ہوگا اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی مراسلہ میں چیف سیکریٹری کو آگاہ کیا گیا ہے کہ محکمہ سرمایہ کاری نے تجویز دی ہے کہ توشہ خانہ ( سوکھڑی گھر ) کی طرز پر سندھ میں آفس یا اتھارٹی محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ماتحت قائم کی جائے تاکہ حکومت سندھ ان تحائف کو اپنے پاس محفوظ رکھے بعد ازاں ان کو مارکیٹ کی قیمت کے مطابق فروخت کرے ۔