
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ہائیکورٹ کا 3 اگست کا فیصلہ دوبارہ چیلنج کر دیا گیا۔
اس سے قبل رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اپیل اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی تاہم چیئرمین پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے اپیل دوبارہ جمع کرا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کا معاملہ دوبارہ جج ہمایوں دلاور کو ریفر کیا تھا جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ کی جانب سےدوبارہ ریفر کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست اعتراضات کیساتھ ہی کل سماعت کیلئےمقرر کردی گئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کل اعتراضات کیساتھ سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس ہائیکورٹ کی جانب سے کازلسٹ جاری کردی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں حراست غیر قانونی قرار دی جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی کوجیل میں اےکلاس سہولتوں کی فراہمی کا حکم دیا جائے