
چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کے وکلاء نے کہا ہے کہ سربراہ تحریک انصاف کو کوئی سہولت نہیں دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے وکلاء کی ٹیم نے اٹک جیل میں ملاقات کی اس موقع پر ان سے وکالت نامے پر دستخط کرالیے گئے۔
ملاقات کے حوالے سے اٹک جیل کے باہر وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں چیئرمین پی ٹی آئی سے لیگل ٹیم کی ملاقات کرائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کوئی سہولت نہیں دی گئی، نماز کیلئے بھی پریشانی ہے، گزشتہ رات بارش کا پانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کمرےمیں داخل ہوگیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کمرے میں کیڑے مکوڑے داخل ہورہے ہیں، ان کو ڈسٹرکٹ جیل کی دال روٹی دی جارہی ہے۔
وکلاء نے صحافیوں کو بتایا کہ چیئرمین کو جیل میں9بائی11 کا کمرہ دیا گیا ہے، ان سے مشورے کی اجازت نہیں دی جارہی، چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرناچاہیے