تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ڈکیتی کی واردات، بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

 بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں کی واردات ناکام بنا دی ، لڑکی کی مزاحمت پر ڈاکو بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں صنعت روڈ پر بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں کی واردات کو ناکام بنا دیا، نقاب پوش مسلح 2 ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو روکا تو لڑکی نے بہادری سے مزاحمت کی اور ڈاکو کا نقاب اتار دیا۔

لڑکی کی مزاحمت پر ڈاکو بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر فرار ہوگئے ، ڈاکوؤں کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button