تازہ ترینجرم کہانیخبریںویڈیوز

ویڈیو: سر پر ٹوپی مگر کام ابلیس سے بدتر ، دن دہاڑے عورت جنسی ہراسانی کا شکار

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں دن دیہاڑے لڑکی سے نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

لڑکی سے نازیبا حرکت کا سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا جس میں موٹر سائیکل سوار کو لڑکی سے نازیبا حرکت کرتے دیکھا گیا۔

فیڈرل بی ایریا سے موصول ویڈیو میں راہ چلتی لڑکی کا موٹرسائیکل سوار کو پیچھا کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ لڑکے نے راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکت کی اور موٹرسائیکل دوڑاتا ہوا نکل گیا۔

خیال رہے کہ شہر میں ایک ماہ کے دوران خواتین کو ہراساں کرنے کے 3 واقعات رونما ہوچکے ہیں

اس سے قبل گلستان جوہر میں بھی 3 جولائی کو اسی قسم کا واقعہ پیش آ چکا ہے جس میں ملزم نے راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کیا لیکن وہ اب تک گرفتار نہ ہوسکا۔

بعد ازاں 18 جولائی کو اورنگی ٹاؤن میں بھی ایسی ہی نازیبا حرکت کی گئی تھی جس کے اُوباش تاحال پکڑے نہ جاسکے ہیں

جواب دیں

Back to top button