تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز
ایک شخص 14 ہزار ڈالر خرچ کر کے کتا بن گیا ، دیکھیں اس ویڈیو میں

کتے میں تبدیل ہونے کے لئے 14 ہزار ڈالر خرچ کرنے والے جاپانی شخص نے پہلی مرتبہ عوام کے درمیان چہل قدمی کی۔
ٹوکو نامی جاپانی شخص نے اپنی مرضی کے مطابق لباس کے لئے 14,000 ڈالر (12 لاکھ روپے) سے زیادہ خرچ کرتے ہوئے خود کو کتے میں تبدیل کرلیا ہے۔
یہ غیر معمولی لباس بنانے والوں کو اس کام کے لئے 40 دن لگے لیکن اس کام نے ایک انسان کے ’’جانور بننے‘‘ کے اس کے خواب کو پورا کرنے میں مدد کی۔
اس شخص نے اپنے یوٹیوب چینل پر کئی ویڈیوز شیئر کی ہیں، جہاں اس کے تقریباً 33,000 سبسکرائبرز ہیں۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ٹوکو فرش پر اِدھر سے اُدھر لڑھک رہا ہے اور کھیل رہا ہے۔