تازہ ترینخبریںپاکستان

پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد مریم اورنگزیب تنقید کی زد میں ، سوشل میڈیا پر طوفان امنڈ آیا

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب تنقید کی زد میں آچکی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر مریم اورنگزیب کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس پر سوشل صارفین مریم اورنگزیب کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

گردشی ویڈیو تحریکِ انصاف کی حکومت کی ہے جب اس وقت کی حکومت کی جانب سے پیڑول کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا ۔

ویڈیو میں مریم اورنگزیب کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ” تمھیں رات کے اندھیرے میں 12 روپے پیڑول بڑھاتے ہوئے شرم نہیں آئی ؟ دل نہیں ہلا ؟ پاکستان کی عوام روٹی نہیں کھا سکتی ، دوائی نہیں خرید سکتی ، اور 12 روپے پیڑول بڑھا دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا تھا ۔

وزیر خزانہ خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا ، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے.

جواب دیں

Back to top button