تازہ ترینخبریںسیاسیات

جیل میں جنرل فیض سے ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا ؟ سعد رضوی کے ہوشربا انکشافات

امیر جماعت تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی پابند سلاسل کی یادوں کو تازہ کرتے ہوۓ اینکر کے ساتھ کچھ یادیں شیئر کی ۔

نجی ٹی چینل کے اینکر نے سوال کیا کہ کیا جیل میں جنرل (ر) فیض سے ملاقات ہوئی تھی ؟

سعد رضوی کا کہنا تھا کہ ایک ملاقات نہیں کئی ملاقاتیں کروائی گئی لیکن یہ ملاقاتیں میری مرضی کے مطابق نہیں تھی بلکہ اس وقت کی حکومت (تحریک انصاف) کی مرضی کے مطابق کروائی گئی تھی ۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید نے مجھ پر مظالم اور دیگر سختیاں بھی کی تھی لیکن صاف ظاہر ہے کہ جب آپ کسی کی تحویل میں ہوتے ہیں تو آپ پر سختیاں کی جاتی ہیں ۔

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) فیض مجھے دیگر دھمکیاں بھی دیا کرتے تھے اور نہایت غلط باتیں بھی کیا کرتے لیکن اب ان کی حثیت نہیں رہی ۔

جواب دیں

Back to top button