
کراچی کے جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کر گئیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں اور وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔
سیمی جمالی کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر جناح اسپتال کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر سیمی جمالی نے نوابشاہ سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کی,
انہوں نے تھائی لینڈ سے ماسٹر آف پبلک ہیلتھ منیجمنٹ کی ایڈوانس ڈگری حاصل کی اور 1988 میں بطور آر ایم او جے پی ایم سی جوائن کیا۔
ڈاکٹر سیمی جمالی کو1995 میں جے پی ایم سی کے شعبہ حادثات کا انچارج مقرر کیا گیا، وہ 2010 میں جے پی ایم سی کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنیں، پھر 6 سال بعد وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر ہوئیں۔