تازہ ترینخبریںپاکستان

گورنر ہاؤس لاہور کا عید سے متعلق اہم اعلان

لاہور میں گورنر ہاؤس عید کے دن صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک عوام کے لیے کھولا جائے گا اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان عوام سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان گورنر ہاؤس پنجاب گورنر ہاؤس کل عید کے دن صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک عوام الناس کے لیے کھولا جائے گا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان عوام سے ملاقات کریں گے اور عید ملیں گے۔

ترجمان نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ گورنر ہاؤس آنے کے لیے الحمرا گیٹ استعمال کریں اور قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ ضرور لائیں۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عید کی چاند رات کو گورنر ہاؤس کراچی میں خواتین کے لیے مفت چوڑیوں اور مہندی لگانے کا اہتمام کیا ہے جب کہ عید کے دن شہریوں کو شیر خورمہ کھانے کی دعوت عام ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button