
پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں واضح پھوٹ پڑ چکی، عدالت کی حکم عدولی ہوچکی، ایک دو روز میں سزا کی سمت کا تعین ہو جائیگا۔
موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ حکومت اقتدار بچانے کے چکرمیں عوام اور دنیا سے دور ہو گئی۔ کل حکومتی اتحادیوں کی میٹنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔ پی ڈی ایم میں واضح پھوٹ پڑ چکی، عدالت کی حکم عدولی ہوچکی، ایک دو روز میں سزا کی سمت کا تعین ہو جائیگا۔
سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ اب الیکشن ہوں گے یا توہین عدالت کا فیصلہ آئے گا۔ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ بالآخر عدلیہ کو آئینی فیصلوں کا احترام کرانا ہے اور ان کو یہ کام بخوبی آتا ہے۔
اپوزیشن کوعوام میں اپنی مقبولیت کااندازہ ہےاس لیےعدلیہ کوآنکھیں دکھارہی ہےایک سال گزرگیا IMFسےمعاہدہ مکمل نہ ہوسکاسماجی سیاسی اقتصادی اورعدالتی بحران اپنےفائنل راونڈپرہےعوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں حکومت اقتدار بچانےکےچکرمیں عوام اور دنیادونوں سےتنہااور دور ہوگئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 19, 2023
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہوگی تب ہی ایک دن میں الیکشن ہوں گے۔ حکومت تاریخ دے کس دن اسمبلی تحلیل کرنی اور جنرل الیکشن کرانے ہیں۔ الیکشن نہیں کرانے تو نگران حکومت نے گھر جانا ہے، ترقی اور تبادلے نہیں کرنے۔ اکثریتی پارٹیاں عوام کے دلوں سے اتر گئیں، ایم کیو ایم اور بی اے پی اپنے فیصلوں پر پچھتا رہی ہیں۔
اب الیکشن ہوں گےیا توہین عدالت کافیصلہ آئےگاپوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں۔بلآخر عدلیہ کوآئینی فیصلوں کا احترام کروانا ہےاور ان کو یہ کام بخوبی آتاہےقومی اسمبلی تحلیل ہوگی توپھر ہی ایک دن میں الیکشن ہوں گےحکومت تاریخ دےکس دن اسمبلی تحلیل کرنی اورجنرل الیکشن کروانےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 19, 2023
سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کوعوام میں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہے وہ اسی لیے عدلیہ کو آنکھیں دکھا رہی ہے۔ سماجی، سیاسی اقتصادی اور عدالتی بحران اپنے فائنل راؤنڈ پر ہے۔ عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جب کہ ایک سال گزر گیا آئی ایم ایف سے معاہدہ مکمل نہ ہوسکا ہے۔