تازہ ترینجرم کہانیخبریں

مشہور ہوٹل کے افطار ڈنر بوفے میں مردار جانوروں کا گوشت کھلانے کا انکشاف

افطار ڈنر بوفے میں مردار جانوروں کا گوشت کھلانے کا انکشاف سامنے آیا ، فوڈ سیفٹی ٹیم نے مشہور ہوٹل پر چھاپہ مار کر گوشت ضائع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ساہیوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی شکایات پر مشہور ہوٹل پر چھاپہ مارا۔

ترجمان نے بتایا کہ دوران چیکنگ بدبو دار اور مردار جانوروں کا گوشت پایا گیا اور افطار ڈنر بوفے میں مردار جانوروں کا گوشت کھلانے کا انکشاف ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مضر صحت کھانا کھانے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوگئی تھی، فوڈ سیفٹی ٹیم نے گوشت کے سیمپل لے کر گوشت ضائع کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ہوٹل کے مالک کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button